• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

علیحدگی کی افواہوں پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی مبہم وضاحتیں

شائع October 8, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر فیشن ڈیزائنر زین احمد نے علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد مبہم وضاحتی جاری کرتے ہوئے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مسئلہ ہوگیا تھا۔

دونوں کی جانب سے مبہم انداز میں وضاحتیں کرنے سے قبل آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا جب انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

آئمہ بیگ نے شوہر کو فالو کر رکھا تھا اور ان کے اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر بھی موجود تھیں۔

شوہر کی جانب سے گلوکارہ کو ان فالو کیے جانے کے اسکرین شاٹس سامنے آنے کے بعد افواہیں پھیلیں کہ دونوں میں اختلافات ہیں اور مبینہ طور پر دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد آئمہ بیگ نے مبہم اسٹوری شیئر کی، جس سے ان کے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مزید تقویت ملی۔

گلوکارہ نے مبہم اسٹوری میں افواہوں کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ آپ سب صحیح کہ رہے ہیں لیکن انہیں دوسروں کو سننا چاہیے تھا۔

آئمہ بیگ نے اپنی مبہم اسٹوری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی کہ ان کی پوسٹ کا کیا مقصد ہے؟

تاہم بعد ازاں ان کے شوہر زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہوگیا تھا، جس وجہ سے ان کی چند پوسٹس بھی ڈیلیٹ ہوگئیں۔

زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کا اکاؤنٹ مسائل کا شکار ہوگیا تھا، ان کی کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پاس ورڈ بدل لیا ہے اور اب سب ٹھیک ہے۔

زین احمد کی اسٹوری کے بعد ان کے انسٹاگرام پر ان کی شادی کی تصاویر بھی واپس آگئیں۔

دونوں نے دو ماہ قبل اگست میں شادی کی تصدیق کی تھی، ان کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025