آنکھوں کو پرکشش بنانے کی سرجری کرانے والی سوشل میڈیا اسٹار چل بسیں

شائع October 8, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

آنکھوں کو بلی کی آنکھوں کی طرح پرکشش بنانے کے چکر میں سرجری کروانے والی برازایل سوشل میڈیا اسٹار طبی پیچیدگیوں کا شکار ہونے کے بعد چل بسیں۔

امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق برازیل کی فیشن انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر، جنہیں انسٹاگرام پر جونیئر ڈوٹرا کے نام سے جانا جاتا ہے، کی عمر 31 سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق وہ 3 اکتوبر 2025 کو انتقال کر گئیں، وہ ’فاکس آئیز‘ کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد پیچیدگیوں کا شکار ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا اسٹار نے مارچ 2025 میں مشہور سرجن فرنینڈو گاربی سے سرجری کروائی تھی، اس سرجری کے ذریعے آنکھوں کے کونوں کو اٹھا کر بلی جیسی آنکھوں کی طرح کشش آمیز شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

سرجری کے بعد ان کا چہرہ سوج گیا تھا جب کہ چہرے پر نیل پڑے ہوئے دکھائی دیتے تھے، سرجری کروانے کے بعد ان کی پیچیدگیوں کا شکار ہونے اور اپنی تکلیف کا اظہار کرنے کی ان کی متعدد ویڈیوز وائرل بھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے مقامی نیوز چینلز کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں سرجری کروانے کے بعد انفیکشن ہو گیا اور وہ ڈرماٹولوجسٹ کی نگرانی میں علاج کروا رہی ہیں۔

انہوں نے سرجری کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف ساؤ پولو پولیس میں شکایت بھی درج کروائی، جس میں انہوں نے سنگین میڈیکل غلطی، دھوکہ دہی اور سنگین جسمانی چوٹ پہنچانے کے الزامات لگائے تھے۔

سوشل میڈیا اسٹار کی قریبی دوست نے برازیلین میگزین کوئم کو بتایا کہ 3 اکتوبر کو جونیئر کو سانس لینے میں شدید دشواری ہوئی اور انہیں قریبی پبلک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

موت کی وجہ ابھی طبی رپورٹس میں واضح نہیں ہوئی لیکن دوستوں کو شبہ ہے کہ یہ انفیکشن سے جڑا ہے۔

جونیئر ڈوٹرا کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فالوورز تھے اور وہ آرکیٹیکٹ اور اسٹائلسٹ بھی تھیں، ان کے فیشن کو ہزاروں لوگ فالو کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2025
کارٹون : 10 نومبر 2025