جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

شائع October 9, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق جنوبی افریقی شان پولاک، قومی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹر بھی جاری کیا جس میں زینب عباس کو بطور پریزنٹر شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح، وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجا، عروج ممتاز، جے پی ڈومنی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔

سیریز میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں 28 کیمرے، بگی کیم شامل ہیں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025