اہلیہ کے ساتھ اختلافات نہیں، ان کے سامنے ہی گھر میں لڑکیاں آتی ہیں، رجب بٹ

شائع October 11, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ اور اپنے درمیان کسی طرح کے تنازع اور کشیدگی کی خبروں کو یکسر مسترد کوتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی اچھی گزر رہی ہے، سوشل میڈیا والوں نے ان کے خلاف اختلافات کی خبریں چلائیں۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اہلیہ سے اختلافات سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور اہلیہ ایمان بٹ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے ملے تک نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین اور دوسرے اہل خانہ میڈیا اور مداحوں سے واقف ہیں، انہیں گھر میں ہر وقت رش لگے رہنے کا اندازہ ہے لیکن ان کی اہلیہ اس بات کی عادی نہیں، اس لیے انہیں کچھ مسئلہ ضرور ہے۔

یوٹیوبر کے مطابق لوگوں کے مستقبل کے دعوے کرنے والی نجومی خاتون نے تو ان کی طلاق کی پیش گوئی کردی تھی لیکن خدا کے شکر سے ایسا نہ ہوا۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی طلاق کی پیش گوئی کرنے والی خاتون نجومی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی ہوگی اور ان کی بھی یہی خواہش تھی لیکن ان کے ہاں بیٹا ہوا اور مستقبل بتانے والی خاتون غلط ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے علاوہ کسی انسان کو کسی دوسرے انسان کے مستقبل سے متعلق کچھ پتا نہیں، مستقبل کا حال صرف خدا ہی جانتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان کسی طرح کی کوئی غلط فہمی نہیں، صرف یوٹیوبرز، پوڈکاسٹرز اور دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلائیں۔

یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے اپنے حوالے سے الزامات آنے کے وقت ہی اہلیہ کو بٹھا کر سمجھایا تھا اور یقین دلایا تھا کہ یہ سب ان کے خلاف سازش ہے، جس کے بعد ان کے درمیان کسی طرح کی کوئی غلط فہمی نہ رہی۔

رجب بٹ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اپنی جگہ جانتی ہیں، وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ ہمارے گھر میں ہر وقت رش لگا رہتا ہے، مداح، سوشل میڈیا اسٹار ساتھی اور قریبی دوست و رشتے دار ہر وقت آتے رہتے ہیں، اس لیے ان کی اہلیہ کو ان کی زندگی کا اندازہ ہوچکا ہے۔

ان کے مطابق ان کی اہلیہ ایمان بٹ کے سامنے ہی ان کے گھر میں لڑکیاں آتی ہیں، ان کی مائیں، بہنیں اور اہل خانہ کی خواتین آتی ہیں، اس لیے ان کی اہلیہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں، نہ ان کے درمیان کسی طرح کے کوئی اختلافات ہیں۔

خیال رہے کہ رجب بٹ کے ہاں ستمبر 2025 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے ایمان بٹ سے دسمبر 2024 میں شادی کی تھی۔

شادی کے چند ماہ بعد ہی سوشل میڈیا پر ایسے دعوے کیے جانے کے لگے کہ یوٹیوبر اور اہلیہ کے درمیان اختلافات ہیں اور ان کے درمیان جلد طلاق ہونے کے امکانات ہیں، لیکن اب پہلی بار رجب بٹ نے اہلیہ سے اختلافات سے متعلق بات کرکے وضاحت دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2025
کارٹون : 11 نومبر 2025