ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے کئی تحریری امتحانات ملتوی

شائع October 11, 2025
ایچ ای سی کی جانب سے امیدواروں کو نیا شیڈول بعد میں فراہم کیا جائے گا — فائل فوٹو: ڈان
ایچ ای سی کی جانب سے امیدواروں کو نیا شیڈول بعد میں فراہم کیا جائے گا — فائل فوٹو: ڈان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے 11 اور 12 اکتوبر کو مقررہ کئی تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات میں انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی)، ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی)، اور اے ایم ایل-سی ایف ٹی کے عہدوں کے لیے بھرتی کے امتحان شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ ملک کے مختلف شہروں میں موجودہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے، تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو نیا امتحانی شیڈول بعد میں فراہم کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025