• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس کی شدید مندی

شائع October 13, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی نے ڈیرے ڈال دیے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 5300 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، اور دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر انڈیکس 5 ہزار 322 پوائنٹس یا 3.26 فیصد کمی سے ایک لاکھ 57 ہزار 775 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کا اختتام 4 ہزار 654 پوائنٹس یا 2.85 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے پے در پے کئی سنگ میل عبور کیے تھے اور مارکیٹ ایک لاکھ 69 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025