پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انگلینڈ میں انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مشہور محمد فیملی سے تعلق رکھنے والے وزیر محمد انگلینڈ میں انتقال کرگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر محمد بھائی شعیب محمد نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
22 دسمبر 1929 کو بھارت کے شہر جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے وزیر محمد نے 1952سے 1959 کے دوران پاکستان کے لیے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سابق پاکستانی ٹیسٹ بیٹر وزیر محمد کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا‘۔
پی سی بی کا بیان میں کہنا تھا کہ وزیر محمد ان 4 بھائیوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرکٹ میں کی اور اپنے ملک کے لیے 20 میچز کھیلے، پی سی بی ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔













لائیو ٹی وی