• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کراچی: اداروں کا تنازع پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر کے لائسنس میں رکاوٹ بن گیا

شائع October 14, 2025
— فائل فوٹو: گلف نیوز
— فائل فوٹو: گلف نیوز

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی یم ڈی سی) اور نجی یونیورسٹی کے درمیان تنازع پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گِل کی رجسٹریشن اور لائسنس کے اجرا میں رکاوٹ بن گیا، سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرسارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی) سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا، تاہم جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔

سہیل یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا، یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن چکی ہے لہٰذا پی ایم ڈی سی کے پورٹل تک رسائی نہیں ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبہ کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے، تاہم اداروں کے درمیان ذمہ داری کے تنازع کے باعث درخواست گزار کو لائسنس کا اجرا نہیں ہوسکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026