پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 54 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی نے مجموعی طور پر میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ سلمان علی آغا کے حصے میں آئی۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے 378 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 269 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 167 پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا۔
چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، پروٹیز بلے باز ریان ریکلٹن 29 اور ٹونی ڈی زورزی 16 رنز بنا رکھے تھے۔
ٹونی ڈی زورزی چوتھے دن کی تیسری ہی گیند پر کسی بھی رنز کا اضافہ کیے بغیر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے جب کہ ریان ریکلٹن 45 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور ٹرسٹن اسٹبس محض 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، پروٹیز بلے باز ریان ریکلٹن 29 اور ٹونی ڈی زورزی 16 رنز بنارکھے تھے۔
ٹونی ڈی زورزی چوتھے دن کی تیسری ہی گیند پر کسی بھی رنز کا اضافہ کیے بغیر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے جب کہ ریان ریکلٹن 45 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور ٹرسٹن اسٹبس محض 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ڈیوالڈ بریوس نے پاکستانی باؤلرز کو خوب پریشان کیا اور ایسا دکھائی دے رہا تھا اگر وہ کچھ دیر اور کریز پر موجود رہے تو میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا، تاہم نعمان علی نے ایک بار پھر اپنا تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں بولڈ کردیا، وہ 54 گیندوں پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
پہلی اننگز
پاکستان نے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریز کی بدولت 378 رنز بنائے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پروٹیز کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
جنوبی افریقہ پر 109 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود قومی ٹیم دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 42، عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے متھوسوامی نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، سمون ہارمر کے حصے میں 4 وکٹیں آئیں، ایک وکٹ کاگیسو ربادا نے حاصل کی۔













لائیو ٹی وی