• KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C
  • KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

شائع October 15, 2025 اپ ڈیٹ October 15, 2025 03:57pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے کے بعد نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 4 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 4 ہزار 558 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 46 ہزار 512 روپے پر پہنچ گیا، جو پہلے 3 لاکھ 41 ہزار 954 روپے تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 58 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 198 ڈالر پر جا پہنچا، جو ایک روز قبل 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس تھا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا اور وہ 5 ہزار 337 روپے پر بند ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 575 روپے رہی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.90 ڈالر بڑھ کر فی اونس 52.50 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026