بھارتی اداکار پنکج دھیر چل بسے
معروف بھارتی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چند سال تک علیل رہنے کے بعد 15 اکتوبر کو چل بسے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق پنکج دھیر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن 15 اکتوبر کو وہ چل بسے، ان کی آخری رسومات بھی اسی دن ادا کردی گئیں۔
پنکج دیر کی آخری رسومات میں ارباز خان، سلمان خان اور سدھارتھ ملہوترا سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی اور آنجھانی اداکار کی خدمات کا اعتراف کیا۔
پنکج دھیر نے 1980 کی دہائی میں ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن کے مشہور ترین ڈراموں میں بھی کام کیا، ہندی کے علاوہ انہوں نے دیگر زبانوں کے ڈراموں میں بھی کام کیا۔
پنکج دھیر نے متعدد ہندی فلموں میں بھی کام کیا اور انہیں ولن اور معاون کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی، انہوں نے اے لسٹر اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔
اداکار نے سنجے دت، بوبی دیول، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ دیگر بڑے اسٹارز کی فلموں میں بھی کام کیا، انہوں نے تقریبا تمام فلموں میں معاون کردار ہی ادا کیے۔
پنکج دھیر نے فلموں کی ہدایات بھی دیں جب کہ وہ بعض ڈراموں اور فلموں کے پروڈیوسر بھی رہے، ان کی بیوہ بھی اداکارہ ہیں جب کہ بیٹا اور بہو بھی اداکار ہیں۔
آنجھانی اداکارہ کی بیوہ کے علاوہ بیٹا اور بہو بھی ڈراموں میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم انہوں نے کچھ فلموں میں بھی معاون اداکار کے طور پر کام کیا ہے۔












لائیو ٹی وی