• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

شائع October 16, 2025
— فائل فوٹو: ڈپٹی کمشنر آفس، اسلام آباد
— فائل فوٹو: ڈپٹی کمشنر آفس، اسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت میں جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے اگر کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، 9 اکتوبر کو مردہ کتوں کو دیکھنے والی عینی شاہد خاتون عدالت میں پیش ہوگئیں، عدالت نے مردہ کتوں کو گاڑی میں دیکھنے والی عینی شاہد خاتون کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں سی ڈی اے آفس کے پاس ایک گاڑی دیکھی جس میں سیکڑوں کتے مرے ہوئے پڑے تھے۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اگر کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، وکیل التمش سعید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کتوں کو پکڑ کر گولی مار دیتے ہیں، اس عمل کو روکنے کے حوالے سے 2020 میں ایک پالیسی بنی تھی، عدالت متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرے اور اس عمل کو روکے۔

عدالت نے درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے 9 اکتوبر کے واقعے پر جواب طلبی کے لیے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کو نوٹس جاری کردیے اور سماعت ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026