ناران میں جنات موجود ہیں، رات کے وقت دروازہ خود کھلتا رہا، فلش چلنے کی بھی آوازیں آئیں، حرا سومرو
اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ ناران میں جنات موجود ہیں اور وہاں پیرانارمل واقعات عام ہیں۔
حرا سومرو نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے دلچسپ اور منفرد خیالات کا اظہار کیا۔
حرا سومرو نے نوجوانوں کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کو بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے رشتے میں رہ کر ایک دوسرے کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح لڑکیوں کی عمر زیادہ لگنے لگتی ہے اور پھر جب رشتہ لینے کی بات آتی ہے تو لڑکوں کی مائیں انکار کر دیتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض لڑکوں کی مائیں گوری بہو کی خواہش رکھتی ہیں، حالانکہ اگر ان کا بیٹا کالا ہے تو بچوں کی رنگت بھی سانولی یا گندمی ہی ہوگی، کیونکہ باپ کا جینز زیادہ غالب ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالا رنگ خود بہت پیارا ہوتا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ اسے برا نہیں سمجھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناران ایک ایسا علاقہ ہے جہاں جنات موجود ہوتے ہیں اور وہاں پیرانارمل واقعات عام ہیں۔
حرا سومرو کے مطابق اگر کسی شخص کو ناران میں کوئی عجیب و غریب واقعہ محسوس ہو تو وہ وہمی نہیں بلکہ حقیقت میں ایسا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہریں تو رات کے وقت ان کے کمرے کا دروازہ بار بار کھلتا اور بند ہوتا رہا، حتیٰ کہ کئی مرتبہ واش روم کے فلش کی آواز بھی سنائی دی۔
ان کے بقول وہ یہ بات سو فیصد سچائی سے کہتی ہیں کہ ناران میں واقعی میں یہ مخلوق موجود ہے۔












لائیو ٹی وی