• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

ہڑتال کی آڑ میں کسی کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں، شرپسندی پر مقدمات درج ہوں گے، آئی جی پنجاب

شائع October 16, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے، شرپسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور 10 سے 14 سال سزا ہو گی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں لا اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہرصورت میں یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے، مزید کہنا تھا کہ شرپسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے، جس کے تحت 10 سے 14 سال تک سزا ہو گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں کھلی رہے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت پنجاب پولیس کو مطلوب درجنوں شرپسندوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شرپسندوں کا ڈیٹا سیف سٹی، پٹرولنگ وہیکلز میں نصب کیمروں میں فیڈ کیا جا چکا ہے، مطلوب افراد کو فیس ٹریس ایپ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹوں اے آئی مخصوص فیچرز سے شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق اسپیشل برانچ کے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنز سے بھی شرپسندوں کو پکڑا جائے گا، پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی کریں گے، اسپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کو پکڑیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026