خواب میں مرحوم عامر لیاقت کو امریکا میں دیکھا، یاسر حسین کی ویڈیو وائرل
معروف اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین کی جانب سے مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھنے کی اور ان سے متعلق بات کرنے مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یاسر حسین کی جانب سے ’نیوز 365‘ کے پروگرام میں اشنا شاہ سے کی گئی گفتگو کی کچھ عرصہ قبل پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مرحوم عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھنے سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ایک رات قبل ہی خواب میں مرحوم عامر لیاقت کو دیکھا اور انہیں ایسا خواب دیکھ کر اچھا لگا۔
ان کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ مرحوم عامر لیاقت حسین امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور یہ کہ انہوں نے وہاں جاکر ان کے گھر میں قیام بھی کیا۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ خواب میں انہوں نے دیکھا کہ مرحوم عامر لیاقت کا گھر انتہائی خوبصورت اور اچھا بنا ہوا ہے جب کہ انہوں نے شلوار اور قمیض پہن رکھی تھی۔
اداکار کے مطابق انہیں خواب میں مرحوم عامر لیاقت حسین کو دیکھ کر اچھا لگا لیکن انہیں یہ سمجھ نہیں آئی کہ ان کا گھر امریکا کے کس علاقے میں تھا؟
انہوں نے بتایا کہ خواب میں انہوں نے دیکھا کہ عامر لیاقت امریکا میں اپنے بچوں اور بیگم کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ان کے گھر میں جاکر قیام بھی کیا۔
یاسر حسین کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کو خواب میں دیکھنے اور اشنا شاہ کی جانب سے دلچسپ انداز میں ان سے خواب سے متعلق باتیں پوچھے جانے کی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو مشورہ دیا کہ وہ اب مرحوم عامر لیاقت کی جان چھوڑ دیں، ان سے متعلق اس طرح کی باتیں کرنا بند کریں اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔












لائیو ٹی وی