حمل کی تصدیق کرنے کے دو ماہ بعد پرینیتی چوپڑا کے ہاں بچے کی پیدائش
بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جانب سے اپنے حاملہ کی تصدیق کرنے کے محض دو ماہ بعد ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
اداکارہ نے اگست کے اختتام پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں بچے کی ممکنہ پیدائش کی تصدیق کی تھی، اب انہوں نے اپنے والدہ بننے کی تصدیق کردی۔
پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی اور ماں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے 19 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بتایا۔
اداکارہ کی طرح ان کے شوہر عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے سیاست دان راگھو چڈھا نے بھی ان جیسی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے والد بننے کی تصدیق کی۔
دونوں نے ستمبر 2023 میں کچھ عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ فلموں میں نظر آتی رہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ سے انہیں میڈیا کے سامنے کم دیکھا گیا، جس پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
شادی کے دو سال بعد اداکارہ نے اگست میں اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کی تصدیق کی اور اب انہوں نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
ساتھی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی انہیں ماں بننے پر مبارک باد پیش کی، صارفین نے کترینہ کیف کے کمنٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ کب اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر سنائیں گی؟
کترینہ کیف نے بھی چند ہفتے قبل تصدیق کی تھی کہ وہ پہلے حمل سے ہیں اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔












لائیو ٹی وی