• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع October 20, 2025
— فوٹو: پاکستان پیپلزپارٹی، فیس بُک پیج
— فوٹو: پاکستان پیپلزپارٹی، فیس بُک پیج

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملک کی داخلی سلامتی اور قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو داخلی سیکیورٹی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026