• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے شخص سے سلمان خان کے جھگڑے کا انکشاف

شائع October 24, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ارب پتی شخص سبیر بھاٹیا سے سلمان خان نے لڑائی کردی تھی اور ایک تقریب کے دوران اداکار نے امیر شخص کے ہاتھ پر جلتا سگریٹ بھی رکھ دیا تھا۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ کے مطابق دنیا کی پہلی ای میل سروس کا اعزاز رکھنے والی ’ہاٹ میل‘ کے شریک بانی نے 2001 میں ایشوریا رائے سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر سلمان خان کو غصہ آگیا تھا۔

سبیربھاٹیا کے ایشوریا رائے سے شادی کے اعلان نے سلمان خان کو ناراض کر دیا تھا، جس کے بعد پارٹی میں دونوں کے درمیان سرد مہری بھی ہوئی اور تقریب کے دوران سلمان خان نے ارب پتی شخص کے ہاتھ پر جلتے سگریٹ کی راکھ بھی پھینکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبیر بھاٹیا نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر جب ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو اس وقت پوری میڈیا میں شہ سرخیاں لگی تھیں۔

میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد ہی سلمان خان کے کانوں تک یہ بات پہنچی تھی کہ ہاٹ میل کے شریک بانی ان کی محبوبا سے شادی کرنے کے خواہش مند ہیں۔

بات کا علم ہونے پر 2001 میں ایک پارٹی میں سلمان خان نے سبییر بھاٹیا سے ملاقات کی اور سیدھا پوچھا کہ تو تم ہی وہ شخص ہو جو ایشوریا رائے سے شادی کرنا چاہتا ہے؟

ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان کے براہ راست پوچھنے پر سبیر بھاٹیا پریشان ہوگئے تھے اور انہوں نے ایشوریا رائے سے اپنی شادی کی خواہش کو میڈیا کی افواہ قرار دیا تھا۔

سلمان خان نے سبیر بھاٹیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشوریا رائے بہت اچھی لڑکی ہے۔

اسی تقریب کے دوران ہی تصاویر کھنچوانے کے دوران سلمان نے سبیر بھاٹیا اور ایک خاتون کے درمیان آ کر اپنا بازو خاتون کے گرد ڈالا، اس دوران سلمان خان نے سگریٹ کی راکھ سبیر بھاٹیا کے ہاتھ پر گرادی، جسے انہوں نے فورا جھاڑا

بعد ازاں سلمان خان نے طنزیہ انداز میں سبیر بھاٹیا کو کہا کہ ’آخر کار تمہارے ہاتھوں پر ’ایَش‘ (راکھ) لگ گئی۔

ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان گہرے رومانوی تعلقات رہے ہیں، دونوں کے درمیان رشتہ 2002 میں ختم ہو گیا تھا، اسی سال ان کی آخری ایک ساتھ فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ بھی آئی تھی اور بعد ازاں اداکارہ نے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026