• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

پہلا شوہر 15 سال بڑا تھا، اب 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے، ڈاکٹر نبیحہ علی

شائع October 24, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے شوہر ان سے عمر میں 15 برس بڑے تھے جب کہ اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی نے چند دن قبل انکشاف کیا تھا کہ کئی سال بعد اب وہ دوسری شادی کرنے کو تیار ہیں اور ان کا ہونے والا شوہر ترک مردوں کی طرح خوبصورت لگتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں ہمیشہ سے مرد کی کمی رہی، بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہوا، شادی کے تین سال بعد ان کے شوہر وفات پاگئے، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی لیکن اب وہ دوسری شادی کے لیے تیار ہیں۔

اب انہوں نے ایک ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ انہیں طعنے دے رہے ہیں کہ انہیں پہلے شوہر سے محبت نہیں تھی، انہیں وہ بتانا چاہتی ہیں کہ انہوں نے پہلے شوہر کی اطاعت کی، ان کی عزت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے پہلے شوہر سے ان سے عمر میں 15 سال بڑے تھےلیکن اس باوجود انہوں نے ان سے محبت کی اور ان کی عزت کی۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کے سوال پر بتایا کہ ان کے جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ کس مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق ان کے ہونے والے شوہرکا نام حارث ہے اور تمام جاننے والے ان کے شوہر سے اچھی طرح واقف ہیں، ان کے شوہر اچھے دل کے مالک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بطور عورت انہوں نے جو کرنا تھا، وہ کردیا، اب ان کے ہونے والے شوہر کو ہی سب کچھ کرنا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنا جلدی شادی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے اور یہ کہ جلد بہت سارے لوگوں کو علم ہوجائے گا کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

انہوں نے اسی ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے عمران نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے ان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ صرف عورتوں پر ہی ویڈیوز بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سمیت دوسری خواتین پر تنقید کرنے والا سوشل میڈیا انفلوئنسر مرد نہیں، اگر وہ مرد ہوتا تو ایسا کام نہ کرتا جب کہ اس کے گھر میں شاید کوئی، ماں، بہن اور بیٹی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025