• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی تردید

شائع October 27, 2025
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے زیر گردش مختلف افواہوں کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کردیا۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔

بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026