• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

این سی سی آئی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا، ہیڈ آفس سمیت دفاتر کی صورتحال خراب

شائع October 27, 2025
— فوٹو: این سی سی آئی اے
— فوٹو: این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے، بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

این سی سی آئی کے ہیڈآفس میں 4 افسران گزشتہ 3 ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اور افسر نے 2 ہفتے کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔

ایک افسر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں، این سی سی آئی اے کے ترجمان سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026