• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

میرا موازنہ اروشی روٹیلا سے نہ کریں، میں ان جیسی نہیں، راکھی ساونت

شائع October 27, 2025

بولی وڈ کی ڈراما کوئین کہلانے والی اداکارہ راکھی ساونت نے خود کو اداکارہ اروشی روٹیلا سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا موازنہ برٹنی اسپیئرز، جینیفر لوپیز اور کم کارڈیشین سے کیا جانا چاہیے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک تقریب کے بعد فوٹوگرافرز کے ساتھ مختصر گفتگو کی، جس میں انہوں نے اروشی روٹیلا سے اپنے موازنے پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

اداکارہ نے لہنگا چولی زیب تن کیا ہوا تھا جب کہ انہوں نے زیورات بھی پہن رکھے تھے، جن سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اصلی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سر پر سونے کا تاج پہنا ہوا ہے جب کہ گلے میں موجود ہار میں بھی ہیرے ہیں، اسی طرح انہوں نے دیگر زیورات سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ وہ اصلی ہیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات پہن رکھے ہیں۔

اداکارہ نے شادی پر بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن معلوم نہیں کہ وہ کس کے شوہر کی بیوی بنیں گی۔

اداکارہ فوٹوگرافرز سے بات کرتے ہوئے خود کو اروشی روٹیلا سے بہتر قرار اور فوٹوگرافرز کو تائید کی کہ وہ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ سے نہ کریں، وہ ان جیسی نہیں۔

ان کے مطابق انہیں معلوم ہے کہ اروشی روٹیلا کا حال ہی میں گانا ’دابیدی دبیڑی‘ آیا تھا جو کہ ’دابیڑی دابیڑی‘ ہوگیا، ساتھ ہی انہوں نے اروشی روٹیلا کے ڈانس کی نقل بھی کی۔

راکھی ساونت نے فوٹوگرافرز کو کہا کہ وہ ان کا موازنہ پیرس ہلٹن، برٹنی اسپیئرز، جینیفر لوپیز اور کم کارڈیشین سے کریں لیکن ان کا موازنہ اروشی روٹیلا سے نہ کیا جائے، وہ ان جیسی نہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اروشی روٹیلا کی طرح جھوٹ نہیں بولتیں لیکن انہوں نے ساتھی اداکارہ کے کسی جھوٹ کا ذکر نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026