پنجاب حکومت کا بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
محکمہ ماحولیات پنجاب نے 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں بند کر نے کا فیصلہ کر لیا، ڈی جی ماحولیات نے لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی، 15 نومبر کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ ماحولیات نے 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر والی گاڑیاں بند کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی، محکمہ ماحولیات پنجاب کے معیار پر پورا اترنے والی گاڑیاں ہی سڑک پر چل سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے، ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ای پی اے پنجاب نے آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا، شہری فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔












لائیو ٹی وی