• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

بلال قریشی کا حکومت سے جنازوں کے کھانے پینے پر پابندی کا مطالبہ

شائع October 28, 2025

اداکار بلال قریشی نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنازوں پر کھانے پینے کے اضافی اخراجات پر پابندی عائد کرے، مہنگائی زیادہ ہوچکی ہے۔

بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی شخص انتقال کے بعد کھانے پینے کے بندوبست کرنے کے سلسلے پر پابندی لگائے۔

انہوں نے لکھا کہ مہنگائی کے اس دور میں لوگ کفن اور قبر کا بندوبست بھی اداھار لے کر پورا کر رہے ہیں، ایسے میں جنازوں پر کھانے پینے کی روایات فضول خرچ لگتا ہے۔

بلال قریشی نے لکھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جنازوں کے بعد کھانے پینے کے فضول اخراجات پر پابندی لگائے تاکہ مسائل کم ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ حکومت لوگوں کا جینا نہیں تو کم از کم ان کا مرنا آسان بنائے۔

بلال قریشی کی شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی اور اسے متعدد شوبز پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے ان کی بات پر تبصرے کرتے ہوئے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

بعض صارفین نے لکھا کہ یہ کام حکومت کیوں کرے؟ لوگوں کو کچھ کام خود بھی کرنی چاہیے، یہ کام حکومت نہیں کر سکتی۔

کچھ صارفین نے ان کی رائے کا اچھا قرار دیا، وہیں کچھ نے کہا کہ بعض لوگ دورے سے جنازوں میں شرکت کے لیے آتے ہیں، ایسے افراد کے لیے کھانا لازمی ہونا چاہیے۔

کچھ افراد نے یہ بھی لکھا کہ اگر جنازوں کے کھانوں پر پابندی لگائی گئی تو وہ لوگ بھوکے مر جائیں گے جو جنازوں پر آکر کہتے ہیں کہ بوٹی والی پلیٹ لے آؤ۔

اسی طرح بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ عام طور پر جنازوں پر انتقال کر جانے والے شخص کے گھر والے کھانا نہیں کرتے، پڑوس کے لوگ بندوبست کرتے ہیں، اس میں حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026