• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

کوئٹہ: آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا

شائع October 28, 2025
— فوٹو: محکمہ موسمیات
— فوٹو: محکمہ موسمیات

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔

آج صبح کے ابتدائی اوقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پر ’نایاب خوب صورت رنگی برنگی روشنیوں کا ہالہ (lenticular cloud formation) دیکھا گیا، جس نے عوام کو اس مظہر اور اس کے اسباب کے بارے میں حیرت میں مبتلا کر دیا۔

شہریوں نے فجر کے وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس مظہر کو دیکھنے کی اطلاع دی اور ممکنہ وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس نے اشارہ دیا کہ یہ بادل کسی میزائل تجربے یا فوج کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کے تجربے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا، ایک پوسٹ میں محکمہ موسمیات پاکستان نے بتایا کہ یہ منظر ’لینٹی کیولر بادلوں کی تشکیل‘ تھا، جو صبح کے وقت کوہِ مردار کے اوپر دیکھا گیا۔

مزید بتایا کہ ’بادل سورج نکلنے سے پہلے نمودار ہوئے، تقریباً 20 منٹ تک موجود رہے، اور سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر پہلے غائب ہو گئے‘

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لینٹی کیولر بادل عدسہ نما اوروگرافک ویو بادل ہوتے ہیں، جو اس وقت بنتے ہیں جب ہوا مستحکم ہو اور پہاڑی یا کوہستانی علاقوں پر ایک ہی یا ملتی جلتی سمت سے مختلف بلندیوں پر گزر رہی ہو۔

’یہ عجیب و غریب اور غیر فطری دکھائی دینے والے بادل بعض اوقات پہاڑوں کے ہوا کے مخالف سمت میں بنتے ہیں، یہ سائنس فکشن میں دکھائے جانے والے اڑن طشتریوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں اور حقیقت میں لینٹی کیولر بادل دنیا بھر میں یو ایف او (غیر شناخت شدہ پرواز کرنے والی اشیا) کی مشاہدات کی سب سے عام وضاحتوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025