• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C

محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار

شائع October 28, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا/ایکس
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا/ایکس

سابق کپتان محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کےلیے اپنی چند شرائط پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سامنے رکھ دی ہیں۔

تاہم ان شرائط کی تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے تمام سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں نے اپنے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان محمد رضوان کو 26-2025 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی ’بی‘ کیٹگری دی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 اکتوبر 2024 کو محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا، 15 مارچ 2025 کو دورہِ نیوزی لینڈ سے قبل انہیں ٹی 20 کی قیادت سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو مختصر فارمیٹ کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔

20 اکتوبر 2025 کو محمد رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہاتھ دھونے پڑے، وکٹ کیپر بیٹر کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ فارمیٹ کا نیا کپتان بنا دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025