• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کراچی یونیورسٹی کے قریب آتشزدگی، درجنوں جھگیاں تباہ، ایک شخص کی لاش برآمد

شائع October 28, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی یونیورسٹی کے قریب لگنے والی آگ سے درجنوں جھگیاں جل گئیں، جبکہ قریبی فلیٹس بھی متاثر ہوئے، حکام کے مطابق واقعے کے بعد ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد تقریباً 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔

اس سے قبل ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحسیب خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آگ کراچی یونیورسٹی کے باہر خشک جھاڑیوں میں بھڑکی، جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

ترجمان کے مطابق آگ نے قریبی قبرستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے بعض قبریں متاثر ہوئیں، جبکہ 10 سے 20 جھگیوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگ قریبی رہائشی عمارت تک بھی پھیل گئی، جس پر شہریوں کو اپنے فلیٹس خالی کرنے کا کہا گیا۔

حسان الحسیب خان نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ 12 سے 15 فلیٹس خالی کروائے گئے اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ 12 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ریسکیو 1122 کے ایک بعد ازاں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026