• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

راولپنڈی: ڈان ٹی وی کے رپورٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، 3 اجرتی قاتل گرفتار

شائع October 30, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی میں ڈان ٹی وی کے سینئر رپورٹر طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش پولیس نے ناکام بنا کر 3 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، سکندر سندھو اور قاسم سندھو سے صحافی طاہر نصیر کو قتل کرنے کی نیت سے 2 لاکھ روپے کی سپاری لی تھی، تینوں ملزم سینیئر صحافی کے گھر کی 3 دن تک ریکی بھی کرتے رہے۔

ملزموں نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے، گرفتار ملزمان احمد اور آکاش نے سینئر صحافی طاہر نصیر کو قتل کرنا تھا جب کہ ملزم وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو صحافی طاہر نصیر کے گھر کے قریب سے اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026