وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انداز و الزمات ہر گزرتے دن کیساتھ زہر آلود ہو رہے ہیں، کوآرڈینیٹر وزیراعظم

شائع November 1, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ ہمیں اُمید تھی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی منصب سنبھالنے کے بعد ملکی ترقی میں کردار ادار کریں گے، تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ اُن کا انداز اور الزمات زہر آلود ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے نوشہرہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پہلے دن کہا تھا کہ سہیل آفریدی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، تاہم ان کی ویڈیوز اب سامنے آگئی ہیں، ہم انتظار اور امید لگائے ہوئے تھےکہ حادثاتی اور عشقِ عمران میں مبتلا وزیرِ اعلیٰ صاحب کو اگر معلوم ہو جائے کہ ان کی ریاستی زمہ داریاں کچھ اور ہیں۔

سہیل آفریدی سامنے آنے والی ویڈیوز کو ہر وقت اپنے ساتھ گھومنے والے بیرسٹرز کو دکھائیں، اور ان سے مشورہ کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایک دو ویڈیوز اور بھی ہمارے پاس موجود ہیں، جو بعد میں کسی وقت دکھائیں گے۔

اختیار ولی نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہونے کے باوجود پشاور کے 4 ہسپتالوں میں گزشتہ 13 سال کے دوران کوئی اضافہ نہیں ہوا، وہاں کوئی ایک سڑک، کالج اور یونیورسٹی نہیں بن سکی۔

وہ قبائلی اضلاع جس کی نمائندگی، سہیل آفریدی کرتے ہیں، کیا ان کی عشق عمرانی حکومت نے وہاں کوئی کالج یا اسکول بنایا ہے؟ کیا یہ عشق عمرانی ہے کہ آپ ریاست پر چڑھائی کر دیں ؟

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑے جوش میں آکر کہا تھا کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہ کر لوں، اُس وقت تک کابینہ نہیں بناؤں گا، اگر آپ کو معلوم نہیں تو جو آپ کے آس پاس ہر وقت دو، چار بیرسٹر گھوم رہے ہوتے ہں ان ہی سے پچھ لیں کہ ثاقب نثار کی عدالت کا فیصلہ تھا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے مشورے سے کابینہ نہیں بنے گی۔

سزا یافتہ شخص کے مشورے سے حکومت کی تشلیل نہیں ہو گی، اس کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں ہوگا اور وہ حکومت اور پارٹی کی پالیسی سازی میں کوئی عمل دخل نہیں کر سکے گا، یہ تو آپ کے چہیتے ثاقب نثار کی عدالت کا فیصلہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2025
کارٹون : 14 نومبر 2025