• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے

شائع November 2, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو ترک ہم منصب سے دورے کی دعوت دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان، سات دیگر عرب-اسلامی ممالک کے ساتھ، اُس امن اقدام میں شامل رہا ہے جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

استنبول اجلاس کے دوران، پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقے خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان یہ موقف بھی دہرائے گا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو، جیسا کہ متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے میں بیان کیا گیا ہے۔

پاکستان فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور وقار کی بحالی، اور اُن کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026