عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا

شائع November 3, 2025
فوٹو: ڈکی بھائی/ فیس بک
فوٹو: ڈکی بھائی/ فیس بک

عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ملزم ڈکی بھائی سمیت دیگرملزمان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کےخلاف کیس کی سماعت کی، ملزم ڈکی بھائی،عروب جتوئی، اوپی بابا اور سبحان نےعدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے ملزمان کو مقدمے کے چالان کی کاپیاں تقسیم کیں اور تمام ملزمان کو17 نومبرکو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، جس کے تحت ان کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شقیں 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025