نبیل ظفر کا کراچی کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کرنے والوں کو انعام دینے کا مطالبہ
معروف اداکار نبیل ظفر نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے الیکٹرانک چالان کا نظام متعارف کرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ شہر میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو انعام ملنا چاہیے۔
سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے کراچی کی متعدد سڑکوں پر ای چالان کا نظام فعال کردیا تھا، جس کے تحت بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ای چالان میں تیز رفتاری، سگنل توڑنے اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے جیسی سزاؤں پر پانچ ہزار سے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس پر صوبائی حکومت کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔
ای اچالان نظام کے خلاف شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے جب کہ مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی جاری ہے۔
ای چالان نافذ ہونے کے بعد اداکار نبیل ظفر نے مزاحیہ انسٹاگرام اسٹوری میں مطالبہ کیا کہ کراچی میں ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو انعام دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ کراچی کے روڈوں پر گاڑیاں چلانے والوں کو انعام دیا جانا چاہیے۔
نبیل ظفر کی مزاحیہ مختصر اسٹوری وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔














لائیو ٹی وی