استاد نصیر الدین سامی کے لیے آغا خان میوزک کا اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان
آغا خان میوزک پروگرام نے 2025 کے ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا، پاکستان کے استاد نصیر الدین سامی سمیت بھارت، ایران، بحرین، فرانس، ترکیہ اور سینیگال سمیت دیگر ممالک کے فنکاروں کو ایوارڈز سے نواز جائے گا۔
تنظیم کے مطابق پاکستان کے استاد نصیر الدین سامی، بھارت کے مشہور قوال وارثی برادرز اور مالی کی لیجنڈ مریم باگایوکو بھی ایوارڈ وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ان فنکاروں کو زندگی بھر کی خدمات کے لیے خصوصی ایوارڈز ملے، بحرین کے فوک میوزیکل بینڈ کو بھی روایتی گیتوں کو محفوظ کرنے کے لیے بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
فاتحین کو انعام کی رقم کے علاوہ کیریئر کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، جیسے نئی موسیقی بنانا، ریکارڈنگ، وراثت محفوظ کرنا اور موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ایوارڈز کی تقریب پہلی بار برطانیہ میں ہوگی، پاکستان، بھارت، مراکش، بحرین، ایران، مالی، فلسطین، یونان، سینیگال، لبنان اور ترکیہ کے فاتحین 22 نومبر کو لندن کے ساؤتھ بینک سینٹر میں جمع ہوں گے، جہاں انہیں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
آغا خان میوزک ایوارڈ کے لیے عالمی ججوں نے 400 سے زائد نامزدگیوں میں سے فاتحین کا انتخاب کیا
فاتحین کی فہرست درج ذیل ہے
مریم باگایوکو (مالی) لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
مالی کی 87 سالہ ’بیلیدوگو کی بلبل‘ کہلانے والی مریم کو ان کی خدمات اور خواتین کو مالی کی موسیقی، رقص اور ثقافت سکھانے پر ایوارڈ دیا جائے گا۔
استاد نصیر الدین سامی اور سامی برادرس (پاکستان) پیٹرنز ایوارڈ
دہلی گھرانے کے 800 سال پرانے ورثے کے وارث فنکاروں کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
نصیر و نذیر احمد خان وارثی (بھارت) پیٹرنز ایوارڈ
امیر خسرو کی قوال روایت کے وارث، درگاہوں اور جدید سامعین کے لیے قوالی گانے والے قوال کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔
باقی ایوارڈز وصول کرنے والوں میں صحبہ امینیکیا (ایران/امریکا)، سینی کامارا (سینیگال)، کمیلیا جبران (فلسطین/فرانس)، فرح قدور (لبنان)، کیریاکوس کلائیڈزیڈس (یونان)، حمید القصری (مراکش)، قلالی فوک بینڈ (بحرین) اور دیریا ترکان (ترکیہ) کے فنکار شامل ہیں۔













لائیو ٹی وی