لکی مروت میں دہشت گردی سے متاثرہ گرلز اسکول 8 سال بعد بحال
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی سے متاثرہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 8 سال بعد بحال کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کی ہدایت پر اسکول کو بحال کیا گیا، ڈی پی او اور ڈی سی نے اسکول کی مرمت کروائی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا۔
واضح رہے کہ اسکول کو 2017 میں بند کیا گیا تھا، اسکول کی متاثرہ عمارت کے باعث 281طالبات کی پڑھائی 8سال متاثر رہی۔













لائیو ٹی وی