کراچی: 2 کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں مجرم کو 50 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ
انسداد منشیات عدالت کراچی نے میں دو کلو چرس برآمدگی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو بیس سال قید کی سزا سناتے ہوئے 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
انسداد منشیات عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو رینجرز سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملزم منشیات فروخت کرنے مچھی میانی مارکیٹ کھارادر آیا تھا۔
اے این ایف نے ٹیم تشکیل دیکر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو رینجرز نے لیاری ایکسپریس وے سے گرفتار کرنے کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ ملزم اپنے بے گناہی کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا جبکہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔













لائیو ٹی وی