• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 41.8°C
  • ISB: Rain 32.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 41.8°C
  • ISB: Rain 32.6°C

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

شائع November 9, 2025 اپ ڈیٹ November 9, 2025 08:56pm
فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف جھوٹے اور گمراہ کُن بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی ایف آئی آر میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی اور پی ٹی ائی کے آفیشل پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026