پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا۔
اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔
پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے۔
پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی اور صارفین اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔
یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی