• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل

شائع November 22, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کی جانب سے دیے گئے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، سہیل آفریدی دوسروں کو قانون پڑھانے کے بجائے خود مطالعہ کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹینگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں، پھر بھی ہر ہفتے جیل کے باہر جلسہ کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی 9مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ کھڑے ہوکر جلسے کرتے ہیں، سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026