• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو روز میں ختم، انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

شائع November 22, 2025
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو روز میں ہی ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے دھماکے دار ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ہی روز 19 وکٹیں گریں، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔

کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا 9 رنز کے اضافے کے بعد 132 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 40 رنز کی برتری حاصل ہوئی، تاہم انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئی۔

دوسری اننگز میں پوری انگلش ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کو اوپننگ کرنے بھیجا اور ہیڈ نے ایک مشکل وکٹ پر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سینچری اسکور کر دی، ٹریوس ہیڈ صرف 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنس لبوشین نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، 10 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹارک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025