• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف

شائع November 22, 2025

سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ان کے شوہر پریشان ہوگئے تھے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے کے  بعد ان کا زیادہ وقت سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزرنے لگا، جس پر انہیں شوہر کی فکر بھی ہونے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ کراچی سے لاہور جاتیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر خود لینے پہنچتے اور بار بار کراچی فون کرکے ان سے خیریت اور باقی چیزوں کا دریافت کرتے رہتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں شہر اور شوہر سے دور رہنا پڑتا تھا، اس لیے انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا، اس وقت وہ اتنی زائد العمر نہیں ہوئیں تھیں۔

منزہ عارف کے مطابق انہوں نے شوہر کو کہا کہ وہ ان سے دور زیادہ تر کراچی میں رہتی ہیں، اس لیے انہیں دوسری شادی کر لینی چاہیے تاکہ کوئی ان کا ساتھ دینے والا بھی ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دوسری شادی کا مشورہ دینے پر ان کے شوہر خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری شادی کے مشورے پر شوہر نے ان سے دریافت کیا کہ ان کا کیا ارادہ ہے، وہ کیوں انہیں دوسری شادی کا مشورہ دے رہی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شوہر کو کہا کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ان کے بھلے کے لیے انہیں دوسری شادی کا مشورہ دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025