• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

شائع November 23, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی/ایکس
— فوٹو: پی سی بی/ایکس

ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریان بورل نے 49 گیندوں پر 67 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی تاہم دیگر بیٹرز میں سے کوئی بھی اُن کا ساتھ نہ دے سکا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اور صاحب زادہ فرحان کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ صاحب زادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

فخر زمان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ صائم ایوب 13، محمد نواز 4 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا 39 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

قبل ازیں، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔

فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو زمبابوے کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، عثمان طارق اور نسیم شاہ بھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025