اسلامک یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے ارشد ندیم اور یاسر سلطان وطن پہنچ گئے
اسلامک یکجہتی گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم اور یاسر سلطان وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اولمپئین ارشد ندیم اور اتھلیٹ یاسر سلطان کا شایان شان استقبال کیا گیا، دونوں کھلاڑیوں کے عزیز و اقارب اور واپڈا کے نمائندگان نے گل پاشی کی اور ہار پہنائے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بتایا کہ انجری کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیتنے کا افسوس ہے۔
سعودی عرب میں منعقدہ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ پانے والے یاسرسلطان جہاں شاندار کارکردگی پر خوش تھے وہیں حکام سے مطالبہ کیاکہ ان کو عالمی معیار کے جیولین فراہم کیے جائیں۔
واضح رہے کہ اسلامک یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو پھینک کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
ارشد ندیم اس سے قبل اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں بھی میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔












لائیو ٹی وی