• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

ماضی کا مقبول گانا ’ظالم نظروں سے مجھ کو نہ دیکھو‘ نئے انداز میں ریلیز

شائع November 24, 2025

ماضی کے مقبول پاپ گلوکار علی حیدر کے مشہور گانے ’ظالم نظروں سے نہ مجھ کو دیکو‘ کو 29 سال بعد نئے انداز میں ریلیز کردیا گیا۔

ماضی کے مقبول گانے کو اس بار علی حیدر کے ساتھ علی ظفر نے مل کر گایا ہے، علی ظفر نے مذکورہ گانے کو پہلے بھی گایا تھا۔

علی ظفر نے اپنے میوزک پروڈکشن لیبل کے تحت ’ظالم نظروں سے نہ مجھ کو دیکھو‘ کو نئے انداز میں ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مزید بھی ماضی کے مقبول گانے ریلیز کریں گے۔

علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر گانے کو ریلیز کیے جانے کے بعد شائقین نے گانے کو سراہا، شائقین نے نہ صرف گانے کی میوزک بلکہ ویڈیو کو بھی سراہا۔

گانے کی ویڈیو میں جہاں علی طفر اور علی حیدر پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں ویڈیو میں ان کے ساتھ مغربی انداز کی ڈانسر خواتین بھی رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ گانے کو پہلی بار علی حیدر نے 1994 میں گایا تھا اور اس کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے۔

’ظالم نظروں سے نہ مجھ کو دیکھو‘ کی شاعری روشن ناگینوی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ابتدائی میوزک جاوید اختر نے ترتیب دی تھی اور نئے انداز میں بھی پرانی دھن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسی گانے کو علی ظفر نے 15 سال قبل اپنے پہلے میوزک ایلبم بھی شامل کیا تھا لیکن اب انہوں نے مقبول ترین گانوں میں شمار ہونے والے گانے کو علی حیدر کے ساتھ گاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

علی ظفر نے ماضی میں بھی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی جیسے مایہ ناز گلوکار کے ساتھ گانا ریلیز کیا تھا جب کہ وہ سندھی، پشتو، بلوچی اور شینا زبان کے گلوکاروں کے ساتھ بھی گانے ریلیز کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025