ندا یاسر نے ’توجہ‘ حاصل کرنے کے لیے پروگرام میں بلایا تھا، عائشہ اظہر
’میرا دل یہ پکارے‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی میزبان ندا یاسر نے ’توجہ‘ حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنے پروگرام میں بلایا تھا۔
عائشہ اظہر کی ’میرا دل یہ پکارے‘ پر ڈانس کی ویڈیو نومبر 2022 میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی تھیں۔
بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی اور حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تین بار فیل ہوکر انہوں نے میٹرک پاس کیا، ان کا آگے پڑھنے کا ارادہ نہیں۔
اسی پروگرام میں انہوں نے ’میرا دل یہ پکارے‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت ملنے اور مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے پروگرامات میں بلانے کے معاملے پر بات بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی مرضی سے ٹی وی پروگرامات میں جاتی ہیں لیکن اس وقت ان کی اپنی مرضی نہیں ہوتی تھی۔
عائشہ اظہر کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کے شو میں وہ والد کی مرضی سے گئی تھیں، ان کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
ان کے مطابق ندا یاسر کے شو میں ان کے ہمراہ اور بھی بہت سارے لوگ تھے، اس لیے مذکورہ پروگرام ان کے لیے نہیں تھا اور نہ ہی وہ ان کا انٹرویو تھا۔
ماڈل و ٹک ٹاکر کے مابق انہیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ ندا یاسر کا پروگرام کیا تھا، انہیں لگتا ہے کہ ٹی وی میزبان نے وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں بلایا تھا۔
عائشہ اظہر کا کہنا تھا کہ ندا یاسر نے توجہ حاصل کرنے اور لوگوں میں جوش بڑھانے کے لیے مجھے پروگرام میں مدعو کیا تھا، وہ ان کا انٹرویو نہیں تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بھارت سے والد کی عمر کے شخص نے شادی کی پیش کش کی، جس کے سر پر بال بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ والد جیسے دراز قد اور خوبصورت شخص سے شادی کریں گی۔












لائیو ٹی وی