• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

بھارتی ایئرلائنز نے ایتھوپیا کے آتش فشاں کی راکھ پھیلنے کے بعد کئی پروازیں منسوخ کردیں

شائع November 26, 2025
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کا بادل چین کی طرف بڑھ رہا ہے، بدھ تک فضائی حدود صاف ہو جائیں گی۔ —فوٹو: ہنگامہ ایکسپریس
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کا بادل چین کی طرف بڑھ رہا ہے، بدھ تک فضائی حدود صاف ہو جائیں گی۔ —فوٹو: ہنگامہ ایکسپریس

بھارتی ایئرلائنز ایئر انڈیا اور اکاسا ایئر نے منگل کے روز کہا کہ ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والے راکھ کے بادلوں کے باعث پروازوں کے آپریشن متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے کچھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے کہا کہ اس نے پیر اور منگل کو 11 پروازیں منسوخ کیں، تاکہ اُن طیاروں کی احتیاطی جانچ کی جا سکے جو آتش فشاں پھٹنے کے بعد کچھ علاقوں کے اوپر سے پرواز کر چکے تھے، یہ اقدام بھارت کے ہوا بازی کے نگران ادارے کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس کی چھوٹی ہم منصب ایئرلائن اکاسا نے بتایا کہ اس نے گزشتہ 2 دنوں کے دوران جدہ، کویت اور ابوظہبی جیسے مشرقِ وسطیٰ کے مقامات کی شیڈیول پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ شہری ہوا بازی نے کہا کہ صرف چند پروازوں کا رخ احتیاطی طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام متاثرہ طیاروں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا کہ راکھ کا بادل چین کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ بدھ تک بھارتی فضائی حدود صاف ہو جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025