• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

اسلام آباد: ڈانس پارٹی، مساج سینٹر کی آڑ میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کیخلاف ایکشن، 21 لڑکیوں سمیت 40 گرفتار

شائع November 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 لڑکیوں سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5 چھاپوں کے دوران 21 لڑکیاں، اور 19مرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ 5 میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے جب کہ روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سینٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔

دوسری جانب، گرفتار لڑکیوں کا کہنا تھا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے، گرفتار ہونے والے لڑکیوں اور لڑکوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026