• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

یواےای کی پاکستانی شہریوں کے ویزوں پرمبینہ پابندیوں کی تردید

شائع November 27, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پابندیوں کی تردید کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق یو اے ای سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان شہریوں کے لیے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی لیبر اور دیگرکیٹگریز میں روزویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ اماراتی حکومت نے تمام ممالک کے لیے ویزے کامربوط نظام بنایا، کچھ پاکستانی ٹریول ایجنٹس نے ویزے کےخواہشمندوں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، ریکارڈ ٹیمپرنگ سےاماراتی حکومت اور ویز۱ ہولڈرز کے لیے مسائل پیداہوئے۔

اماراتی سفارتکارنے بتایا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ سے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا، شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں 22لاکھ 70ہزار پاکستانی موجودہیں، معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کوریکارڈ درستگی کا موقع دیاگیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔

تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے مزید بتایا تھا کہ فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025