سہ فریقی سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہوگا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں متعدد تبدیلوں کا امکان ہے۔ْ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
راولپنڈی میں منفرد انداز میں ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، پاکستان اور سری لنکن کپتانوں نے قوالی کے دوران ٹرافی کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز بنوائیں۔
فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور مسٹری اسپنر عثمان طارق کی شمولیت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے لیگ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔












لائیو ٹی وی