• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

ابوظہبی: انسٹا گرام پر کنسرٹ کا جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے شخص پر 5 ہزار درہم جرمانہ

شائع November 30, 2025
خریدار کو کنسرٹ کے مقام پر عملے نے بتایا کہ ٹکٹ جعلی ہیں، جس پر اس نے فوجداری شکایت درج کرائی۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز
خریدار کو کنسرٹ کے مقام پر عملے نے بتایا کہ ٹکٹ جعلی ہیں، جس پر اس نے فوجداری شکایت درج کرائی۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز

ابوظہبی کی ایک سول عدالت نے کنسرٹ کا جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے ایک شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ خریدار کو 900 درہم واپس کرے اور ساتھ ہی 5 ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق خریدار کو اس دھوکے کا اس وقت علم ہوا جب وہ کنسرٹ کے مقام پر پہنچا، شکایت کنندہ نے انسٹاگرام پر کنسرٹ ٹکٹ کے اشتہار کو دیکھا اور اسے جائز سمجھ کر واٹس ایپ کے ذریعے بیچنے والے سے رابطہ کیا اور 900 درہم منتقل کر دیے۔

خریدار کو کنسرٹ کے مقام پر عملے نے بتایا کہ ٹکٹ جعلی ہیں، جس پر خریدار نے فوجداری شکایت درج کرائی۔

عدالتی فیصلہ

مدعا علیہ کو فوجداری کیس میں غیر حاضری میں مجرم قرار دیا گیا اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی، بعد ازاں، شکایت کنندہ نے سول عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں رقم کی واپسی اور 9 ہزار 100 درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

سول عدالت نے فیصلہ دیا کہ مدعا علیہ خریدار کو 900 درہم واپس کرے اور فوجداری کیس میں عائد جرمانے کو برقرار رکھا جائے، جب کہ اضافی ہرجانہ جائز نہیں سمجھا گیا۔

یہ حکم خریدار کو 900 درہم کی واپسی یقینی بناتا ہے اور پہلے سے عائد 5 ہزار درہم کے جرمانے کو برقرار رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025