• KHI: Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
  • KHI: Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

شائع December 1, 2025 اپ ڈیٹ December 1, 2025 02:48pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سونےاور چاندی کی قیمت بڑھ گئیم، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے پرپہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 245 ڈالرز پرپہنچ گیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 56.51 ڈالرپرپہنچ گئی۔

دوسری جانب، 54 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی 5 ہزار 963 روپےپر پہنچ گئی، 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026